امریکہ میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح کو چھو گئی ۔ رواں ماہ کے 13 دنوں میں مہنگائی گزشتہ ماہ سے 7 فیصد بڑھی ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ سپلائی چین اور کارکنوں کی قلت کے باعث مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہو رہی ہیں ، حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی کی گئی مگر اس کے بھی مثبت اثرات سامنے نہیں آئے ۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی دو ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں ، امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.42 ڈالر فی بیرل اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 82.64 ڈالر فی بیرل ہو گئی ۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت 1.10 ڈالر بڑھنے کے بعد 84.82 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ۔