چیرمین واٹراینڈ انوائرمنٹل کیمشن کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے موقع پرکھلاڑیوں کی اسٹیڈیم آمد کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سڑکیں مکمل بند نہیں ہونگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک سگنل ٹو سگنل ٹریفک فری فراہم کی جائے گئی۔
پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم داخل ہونے تک سٹرکیں مکمل بند نہیں کی جائیں گی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے اور کھلاڑیوں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم تک آمد کے وقت بھی سٹرکیں مکمل بند نہیں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ 27 جنوری سے شروع ہورہی ہے جس میں مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔