کابل: چین میں تعینات افغانستان کے سفیر جاوید احمد قائم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر جنوری میں اپنا وعہدہ چھوڑ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم جنوری کو جاوید احمد قائم نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ سفارت خانے کے بہت سے سفارتکار حالات کی خرابی کہ وجہ سے پہلے ہی چلے گئے ہیں جبکہ اگست سے ان کو تنخواہ نہیں دی جارہی ہے۔
افغان سفارتکار نے اپنے عہدے کے متعلق بتایا کہ عہدہ چھوڑنے کی کئی وجوہات ہیں جن میں ذاتی اور پیشہ ورانہ بھی شامل ہیں، جن کا ذکر کرنا نہیں چاہتا ہوں۔
جبکہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے نہیں بتایا کہ ان کا جانشین کون ہوگا۔
گذشتہ برس اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے بعد تمام افراد کو بے چین کردیا تھا جس کے بعد لوگوں نے دوسرے ملکوں کا رخ کیا تھا۔