وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد

اجلاس میں چیف سیکریٹری ،صوبائی وزراء ، ایڈوائزر ، اسپیشل اسسٹنٹ، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز شریک.

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام کابینہ اراکین خاص طورپر نئے وزراء ، ایڈوئزر اور اسپیشل اسسٹنٹ کو مبارکباد دی.

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریف کیا.

22-2021 کا ترقیاتی بجٹ 329.02 بلین ہے .

اس میں 222.50 بلین صوبائی اے ڈی پی ، 30 بلین ڈسٹرکٹ اے ڈی پی، 71.16 بلین فارین فنڈنگ پروجیکٹ اور 5.36 وفاقی پی ایس ڈی پی شامل ہیں.


نئے سال میں 1646 جاری منصوبوں کے لیے 138.384 بلین رکھے گئے ہیں.

138.384 بلین میں سے 38.706 بلین نئے سال کے شروع میں جاری کیے.

38.706 بلین میں 2 مہینوں (جولائی ۔ اگست ) 8.173 بلین روپے خرچ ہوچکے ہیں .

ان فنڈز کی یوٹیلائزیشن کی وجہ بروقت فنڈز کی ریلیز ہے .

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام وزراء کو ہدایت کی کہ اُن پر بڑی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے ڈپارٹمنٹ کے ترقیاتی کاموں کوبروقت مکمل کروائیں.

تمام ترقیاتی کاموں کی رفتار اور افادیت کو چیک کرتے رہیں .

کابینہ نے پبلک فنانشل مینجمنٹ ریفارم اسٹریٹیجی پر غورو خوض کیا اور منظوری دی.

اس کے مین فیچرس میں ٹرانسپیرینسی ، پی پی پی پروجیکٹس کی ایکزیکیوشن ، مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں