لاہور میں اومیکرون کے 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 327 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں اومیکرون کے 24 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ پنجاب بھر میں اومیکرون کے 343 مریض ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب نے کہا کہ لاہور میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کو روکنا ایک چیلنج بن چکا ہے، لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 3.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔