برڈ فلو کا انسانوں میں تیزی سے پھیلاؤ، برطانیہ میں 10 لاکھ پرندے تلف کر دیئے گئے

برطانیہ میں برڈ فلو کے تیزی سے بڑھتے واقعات کے بعد اب تک دس لاکھ پرندے ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ایچ فائیو این ون برڈ فلووبا کے 12 واقعات اور 63 مریض سامنے آ چکے ہیں جس کے بعد برطانوی حکام نے مرغیوں اور بطخوں سمیت دس لاکھ جانوروں کو تلف کر دیا ہے۔

جانوروں کی تنظیم کے مطابق برطانوی حکام کے حکم سے دس لاکھ پرندے مار دیئے گئے ہیں تاہم برطانوی ماحولیات، غذا اور دیہی معاملات (ڈی ای ایف آر اے) نے بھی پرندوں کو تلف کرنے کا اعتراف کیا لیکن ان کی تعداد واضح طور پر نہیں بتائی۔

یار رہے کہ برطانیہ میں 79 سالہ ایلن گوسلنگ برڈ فلو کے پہلے شکار تھے جس کے بعد اب دن بہ دن متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جوکہ ایک تشویش ناک صورتحال ہے۔

دوسری جانب برطانوی حکام نے پرندے پالنے والے تمام افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ پرندوں کو قید میں یا گھر کے اندر رکھیں کیونکہ دوسرے پرندوں سے ان میں فلو کا وائرس منتقل ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ برڈ فلو پرندوں میں ہونے والی ایک خوفناک بیماری ہے جس سے پرندے از خود مرنے لگتے ہیں اور یہ وائرس پرندوں سے انسانوں میں بھی باآسانی منتقل ہوجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں