ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 969 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 432 ہے۔ ملک میں 13 لاکھ چار ہزار 58 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،12 لاکھ 58 ہزار 657 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق1572 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ ایک چھ ریکارڈ کی گئی۔
Statistics 9 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 49,658
Positive Cases: 1572
Positivity %: 3.16%
Deaths :7
Patients on Critical Care: 604— NFRCC (@NFRCCofficial) January 9, 2022