چین کے شہر چونگ چینگ میں کینٹین میں ہونے والے گیس لیکج کے دھماکے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہر چونگ چینگ کی سرکاری کینٹین میں جمعے کی دوپہر میں دھماکا ہوا جس کے باعث عمارت گرگئی اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کینٹین دھماکے میں 26 افراد ملبے تلے دب گئے تھے جن میں سے 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے جس میں سے 10 افراد زخمی ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔