واشنگٹن: میں ان تمام مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، جو نئے اسلامی سال کا مشاہدہ کرتے ہوئے محرم کے مہینے میں تاریخی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں، ہم انصاف اور مساوات کی آفاقی اقدار کے احترام میں آپ کے ساتھ ہیں۔
محرم الحرام کے آغاز سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے عالم اسلام کیلئے پیغام جاری کیا ہے- تفصیلات کےمطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جل اور میں ان تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں جو اسلامی سال کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور محرم کے مہینے میں تاریخی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں۔
ہم انصاف ، مساوات اور ہمدردی کی آفاقی اقدار کے احترام میں آپ کے ساتھ شامل ہیں۔
امریکی صدر کی جانب سے مسلمانوں کو نئے اسلامی سال کی مبارک باد دینے پر مسلمانوں کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے اور ان کے اس اقدام کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
Jill and I extend our warm wishes to all those observing the Islamic New Year and remembering the historical sacrifices during the holy month of Muharram. We join you in honoring the universal values of justice, equality, and compassion.
— President Biden (@POTUS) August 9, 2021
خیال رہے کہ صدر جو بائیڈن پہلے امریکی صدر نہیں، جن کی جانب سے مسلمانوں کے نئے اسلامی سال کے اغاز پر مبارک باد پیش کی گئی ہو، اس سے قبل بھی کئی امریکی صدور مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر چکے ہیں- واضح رہے کہ پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس شروع ہو گیا- اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزادکررہے ہیں،اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی ارکان، محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان شریک ہیں۔