تاریخ میں پہلی بار آج جمعہ کو یو اے ای میں سرکاری دفاتر کھلیں گے

متحدہ عرب امارات میں تاریخ میں پہلی بار جمعہ کے روز سرکاری تعطیل ختم ہونے جا رہی ہے۔

آج سے یو اے ای کے تمام سرکاری دفاتر میں معمول کے دفتری امور انجام دیئے جائیں گے۔

نئے ویک اینڈ پلان کے تحت آج جمعہ کے دن بارہ بجے تک سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔

متحدہ عرب امارات نے جمعہ کی نماز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے ، تاکہ سرکاری ملازمین بارہ بجے تک دفتری امور انجام دے کر جمعہ پڑھ سکیں۔

یو اے ای حکومت کے ترجمان کے مطابق صرف شارجہ میں ویک اینڈ پلان میں تبدیلی کی گئی ہے باقی تمام ریاستوں میں یہ ویک اینڈ پلان نافذ العمل ہو گا۔

شارجہ میں حکومت نے نئے ویک اینڈ پلان کے تحت سرکاری دفاتروں میں پیر تا جمعرات تک کھلیں رہیں گے ، اور جمعہ ، ہفتہ اور اتوار سرکاری ملازمین کی چھٹی ہو گی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل کے ترجمان نے کہا کہ یہ نیا ویک اینڈ پلان سرکاری ملازمین کو زیادہ آرام اور سکون دینے کے لئے بنایا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا اس ویک اینڈ پلان سے ورکرز کے کام میں بہتری آئے گی اور وہ اپنے کام کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں