کراچی: سندھ میں کورونا کے مزید 759 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر چارلاکھ 83 ہزار728 ہو گئی ہے۔
یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کیسز کے حوالے سے یومیہ بنیاد پر جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔
انہوں نے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا سے دو متاثرہ مریضوں کی اموات ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر سات ہزار 678 ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ صوبے میں اس وقت کورونا کے 142 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 19 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید 648 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ سات ہزار 550 ہو گئی ہے۔