ملک بھر میں‌کورونا سےاموات میں‌ تیزی سے اضافہ ، 1085 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے حملے تیز ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران 1,085 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 05 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,955 ہوگئی جبکہ 1,299,848 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران کورونا کے مزید1,085نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 99 ہزار 848 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 226 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 46 ہزار 300 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 573، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار984، بلوچستان میں 33 ہزار 654، گلگت بلتستان میں 10ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 682 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے خیبرپختونخوا میں 03 اموات رپورٹ ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ اوربلوچستان میں ایک ، ایک اموات مریض انتقال کرگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 13 ہزار 046 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 636 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.32 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 247 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 57 ہزار 847 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 655 ہزار 230 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں