سردی میں کوئلہ جلاکر سونے والی شامی ماں اورتین بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق

ماں نے بچوں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لیے کوئلے جلائے جو رات بھر جلتے رہے، زہریلے دھوئیں سے موت واقع ہوگئی.

لبنان کے ایک گھر سے شامی پناہ گزین ماں اور ان کے تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں جو جما دینے والی سردی سے بچنے کے لیے کوئلہ جلا کر سوئے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رسالہ ہیلتھ ایمبولینس ایسوسی ایشن کے ایک اہلکار یوسف الدور نے بتایا کہ ایک گھر سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں چاروں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ جنوبی لبنان گاﺅں خریاب کے ایک گھر میں ماں نے اپنے تین بچوں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لیے کوئلے جلائے جو رات بھر جلتے رہے اور اس میں سے نکلنے والا زہریلے دھوئیں سے چاروں کی موت واقع ہوگئی۔

واضح رہے کہ لبنان میں 15 لاکھ شامی پناہ گزین رہتے ہیں جو شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث اپنے گھر بار اور ملازمتیں چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے تاہم لبنان میں بھی ان کی حالت نہایت ابتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں