اسرائیل کا حماس کے ٹھکانوں پر میزائل حملے

اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے جنوبی غزہ کی پٹی پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

العربیہ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے میں بمباری کی اور غزہ پٹی کے جنوبی حصے پر قادسیہ سائٹ کو تقریبا 12 میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کی آواز دور تک سنائی دی۔

اسی ثنا میں العربیہ کے رپوٹر نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے اہداف پر وقفے وقفے سے بمباری کی جبکہ مقامی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں موجود مزاحمت کاروں نے طیاروں پر فائرنگ بھی کی۔

مزید براں عبرانی چینل 13 کی اطلاع کے مطابق اسرئیل نے تل ابیب کے ساحلی علاقے پر راکٹ داغے جانے کے جواب میں غزہ پٹی پر حملہ کیا تھا۔

اسرئیلی فوج کے ترجمان کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے حماس کے ٹھکانوں پر حملے کیے جبکہ ٹیکوٹں نے غزہ پٹی پر اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اہداف کو فضائی حملوں سے نشانہ باویا جو بحرروم پر داغے گئے راکٹوں کے جواب میں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں