پاک افغان سرحد طورخم پر کسٹم عملے نے افغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک سے ساڑھے 7 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل کلیکٹر کسٹم محمد طیب کے مطابق عملے نے طورخم سرحد پر افغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 400 کلو گرام چرس اور 250 کلوگرام افیون برآمد کی۔
محمد طیب کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں قیمت ساڑھے 7 کروڑ روپے بنتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کسٹم عملے نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا اور متعلقہ حکام نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔