برطانیہ کو یورپی یونین سے الگ ہوئے ایک سال مکمل

بریگزٹ کو ایک سال مکمل ہوگیا، اس دوران ملکی معیشت کو 14 بلین پاؤنڈز کا نقصان، افراطِ زر، مہنگائی اور بےروزگاری کے ساتھ ساتھ ملکی یک جہتی کو بھی دھچکا لگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کو یورپی یونین سے الگ ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا تاہم اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں مختلف آرا موجود ہیں کہ یہ ملک کے لیے ضروری تھا یا پھر غلطی۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 6 ووٹرز کو لگتا ہے کہ بریگزٹ کا معاملہ ان کی توقعات سے زیادہ برا ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال برطانیہ آج کے دن یورپی یونین سے باضابطہ الگ ہوگیا تھا، جس کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئے تجارتی تعلقات استوار ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں