اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ایڈز/ایچ آئی وی (یو این ایڈز) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ایک سال کے دوران ایڈز کے 25 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔
پاکستان کے حوالے سے یو این ایڈز کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال 8200 افراد کی ایڈز کے باعث موت ہوئی۔
پاکستان میں 10 برس کے دوران ایڈز کی شرح اموات میں 507 فیصد اضافہ ہوا، ملک میں ایڈز کے نئے مریضوں میں 84 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یواین ایڈز کےمطابق سال 2020 میں 19 ہزار مرد، 4800 خواتین جبکہ 1600 بچے ایڈز کا شکار ہوئے، گزشتہ سال 6200 مرد،1100 خواتین اور 890 بچوں کی ایڈز سے موت ہوئی ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ پاکستان میں انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والوں میں ایڈز سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد ایڈز کے مشتبہ مریض بھی موجود ہیں جبکہ پاکستان میں 46 ہزار 912 ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں۔