سیالکوٹ میں قرنطینہ سینٹر سے فرار ہونے والے 15 میں سے تین افراد واپس آ گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سینٹر میں جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کو رکھا گیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ ک مطابق قرنطینہ سینٹرمیں پولیس کے 3 سے 4 اہلکار موجود تھے، واقعے کے وقت 15 مسافر اور ان کے لواحقین سمیت 40 سے 50 لوگ تھے، لوگوں کی بڑی تعداد ہونے کے باعث مسافر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
ریپیڈ ٹیسٹ کے بعد مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہونا تھا، پی سی آر کے لیے تین دن قرنطینہ سینٹر میں رکھا جاتا ہے۔