پاکستان میں کورونا سے مزید 03 اموات، 291 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 03 افراد جان سے گئے جبکہ 291 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,812 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,294,031 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 901 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 670 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 247، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 502، بلوچستان میں 33 ہزار 625، گلگت بلتستان میں 10ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 657 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 03 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 912 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ سندھ میں7663، خیبرپختونخوا میں 5922، اسلام آباد میں966، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 915 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 636 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے229افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 55 ہزار 204 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں