‘ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد15کروڑ سے تجاوز کرگئی’

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اب تک ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

وفاقی وزیر اوراین سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں بتایا کہ پنجاب صوبوں میں سب سے آگے ہے جہاں 68 فیصد اہل آبادی کو کم از کم 1 خوراک ملی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کے پی میں 57 فیصد، سندھ میں 51 فیصد اور بلوچستان میں 38 فیصد افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید بتایاکہ بلوچستان نے دسمبر میں بہت اچھا کام کیا ہے اور ویکسی نیشن میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 610، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 710، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 235، بلوچستان میں 33 ہزار 624، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں