امریکا سمیت مختلف ملکوں میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرنٹ کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس پھیلاؤ کی وجہ سے محدود اسٹاف والی متعدد ایئر لائنز کے پائلٹس، فلائٹ اٹینڈنٹس اور دیگر ملازمین وائرس کی زد میں آگئے۔
اسٹاف کی کمی پر کئی ایئر لائنز کو کرسمس ویک اینڈ پر دنیا بھر میں 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔
دوسری جانب امریکا آنے اور جانے والی 1700 پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔