پاکستان میں‌کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاک، 358نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سےمزید دو افراد جاں بحق، 358نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 907 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9ہزار 674 ہے، پاکستان میں 12 لاکھ 93 ہزار 440 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12لاکھ 54 ہزار 859 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 358نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 525 ہو گئی ہے، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 553، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 81 ہزار 204، بلوچستان میں 33 ہزار 624 کیسز جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 450، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 655 ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں