وزیراعظم عمران خان سے سارک کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ۔ اورپریانتھا کمارا کی موت پرتعزیت کا اظہارکیا گیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسی پرتشدد کارروائیوں کا کوئی جوازنہیں ہے ۔ ملزمان کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے باہمی اہداف اورمقاصد کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا ۔
ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ سارک اقتصادی ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے سازگارماحول فراہم کرسکتا ہے ۔ سازگارماحول جنوبی ایشیاء کے لوگوں کےمعیارزندگی کوبدل سکتا ہے ۔