یوٹیلیٹی اسٹورز نے 40 ہزار ٹن مقامی چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کر دیا

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار ٹن مقامی چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چینی کی وافر مقدار میں دستیابی کے باعث مقامی سطح پر چینی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کیا گیا۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا بتانا ہے کہ درآمدی چینی کا تقریباً 30 ہزار ٹن ذخیرہ موجود ہے۔

یاد رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے رواں ماہ 40 ہزار ٹن چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا تاہم درآمدی چینی کے باعث مقامی سطح پر خریداری کا عمل روک دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے آخری بار مقامی چینی جولائی 2021 میں خریدی تھی، آخری ٹینڈرکے تحت مقامی سطح پر40 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری 90 روپے فی کلو میں کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں