ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر کے ڈیپازٹس فراہم کر دیے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے رقم ملنے کی نوید سنائی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ فنڈز توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے استعمال کیے جائیں گے جس سے گردشی قرضے میں کمی آئے گی جبکہ اس سے زر مبادلہ کی ذخائر بھی مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور ایکسچینج ریٹ میں بھی استحکام آئے گا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پروگرام کی منظوری اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی مالیاتی اداروں کے اعتماد کا اظہار ہے، اسکے علاوہ معاشی، توانائی، کیپیٹل مارکیٹ، ریونیو، گورننس کے شعبوں میں اصلاحات جاری رہیں گی۔ اسکے علاوہ گورننس اور انفراسٹرکچر بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
واضح رہے 30 مارچ کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔