وزیر اعظم عمران خان آج لاہور میں میاواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کرینگے۔ 10ارب سونامی منصوبہ کے تحت مون سون میں شجر کاری کیلئے وزیر اعظم دنیا کے سب سے بڑےمیاواکی فاریسٹ کا افتتاح کرنے کیلئے لاہور کا دورہ کرینگے۔ یہ فاریسٹ100کنال پر بنایا گیا ہے جبکہ اس میں ایک لاکھ 65ہزار پودے لگائے جائیں گے جو منفرد میاواکی ٹیکنالوجی سے معمول کے درختوں کے مقابلہ میں 10گناہ جلد بڑے ہونے والے پودے ہیں ۔
تیزی سے بڑھتےہوئے شہری جنگلات اگانے کیلئے مخصوص زمین کی تیاری کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کو مختلف شرح نمو سے استعمال لایا جا رہا ہے ۔ لاہور کے مختلف حصوں میں مایاواکی کے 53جنگلات کی نشاندہی مختلف مقامات پر کی جا چکی ہے جس سے کاربن میں کمی کے ساتھ ساتھ شہرمیں آلودگی میں کمی لائی جا سکے گی۔
وزیر اعظم عمران خان لاہور کے آلودگی سے پاک اور باغوں کے شہر کی تجدید اور بحالی کیلئے پر عزم ہے ۔ موجودہ مون سون کے موسم کے دوران ملک بھر میں 50کروڑ پودے لگائے جا رہے ہیں جو کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی مون سون کی شجرکاری ہے۔
Load/Hide Comments