آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل بحرین نیوی کے کمانڈر نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی ، افغانستان کی صورتحال اوردوطرفہ دفاعی وسیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا ہے کہ افغانستان پربین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، افغانستان میں انسانی المیہ کوجنم لینے سے روکنا ہوگا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی روابط کی روایت برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیرپا ہمہ جہتی تعاون اور تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں، افغانستان پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
سپہ سالار نے مزید کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہوگا۔ افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات کی اہمیت اور ضرورت ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بحرینی کمانڈر نے مختلف شعبوں میں تعاون کومزیدفروغ دینےکی خواہش کااظہار کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کی تعریف اور افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کےکرداراوربارڈرمنیجمنٹ کو سراہا ۔