ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی انجیو پلاسٹی کردی گئی، دوسرا اسٹنٹ کل ڈالا جائے گا

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے دل میں کل دوسرا اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دوسرا اسٹنٹ کل عابد علی کی انجیو پلاسٹی کے بعد ڈالا جائے گا۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹرز نے عابد علی کو دو ماہ کے لیے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے، دو ماہ بعد عابد علی معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ کرکٹر عابد علی کو سینے میں تکلیف پر گزشتہ روز نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، رپورٹ میں عابد علی کی دو شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی تھی۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل چیک اپ اور مختلف ٹیسٹ کے بعد پہلے سیشن میں عابد علی کی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی گئی۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ عابد علی کے دل کی شریان کی رکاوٹ کھول کر اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں