رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 26 ہزار 233 کیسز رپورٹ ہوئے ، محکمہ صحت

رواں سال پنجاب کیلئے ڈینگی مہلک ثابت ہوا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سے 6 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں سامنےآنے والے کیسز کی مجموعی تعداد 26 ہزار 233 ہو گئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں برس صرف لاہور سے ڈینگی کے 18 ہزار 476 کیسز سامنے آئے ، اس وقت بھی لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 92 مریض زیر علاج ہیں ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات نہ اٹھائے جانے کے باعث رواں سال ڈینگی مچھر کے لاروا کی افزائش ہوئی ، قریب ڈیڑھ ماہ قبل ڈینگی کے باعث پنجاب خصوصاً لاہور میں حالات انتہائی تشویشناک ہو چکے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں