ملک بھر میں‌کورونا وائرس سے مزید 04 افراد ہلاک، 270 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق، 270 متاثر ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 882 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 557 ہے۔

تاحال ملک بھر میں 12 لاکھ 91 ہزار 737 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ 12 لاکھ 53 ہزار 298 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 270 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا سے متاثر 743 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ تین ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 267 کیسز، سندھ میں 4 لاکھ 79 ہزار 481 ،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 23 اور بلوچستان میں 33 ہزار 587 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 308، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 642 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں