ملک میں کورونا سے مزید 06 اموات، 360 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 06 افراد جان سے گئے جبکہ 360 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,878 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,291,467 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ91 ہزار 467 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 326 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 216 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 011، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 285، بلوچستان میں 33 ہزار 558، گلگت بلتستان میں 10ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 642 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 03 اموات ہوئیں،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 02 اور پنجاب میں ایک مریض کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,059 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7652، خیبرپختونخوا میں 5909، اسلام آباد میں 964، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 745 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 588 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 666 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.83 فیصد رہی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 864 ہزار 737 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں