پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے کوچز کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کی تقرری کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کوچ ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ ،فیلڈنگ کوچ اور پاور ہٹنگ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے پہلی بار پاور ہٹنگ کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ کوچز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعینات ہوں گے اور کوچز کا کردار نئی نسل کے کرکٹرز پر فوکس ہو گا۔
پی سی بی کے مطابق کوچز کے خواہشمند افراد 17 جنوری تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ۔
As part of its key strategic objective of achieving cricketing excellence through investment into pathways cricket, the PCB has launched its search for highly qualified and skilled coaches, who will be based at Lahore’s NHPC.https://t.co/GuvtdbhcKd
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2021
واضح رہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اس وقت ثقلین مشتاق ہیڈ انٹر نیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ ہیں، جنہوں نے مصباح الحق کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری ہیڈ کوچ کی ذ مہ داریاں نبھائی ہیں جبکہ شاہد اسلم بھی بنیادی طور پر ہائی پرفارمنس کوچ ہیں لیکن ٹیم کےساتھ اسسٹنٹ ہیڈ کوچ تعینات رہے ۔
اس کے علاوہ بیٹنگ کوچ کے عہدے پر محمد یوسف ذمہ داریاں سنبھالے ہو ئے ہیں۔
یاد رہے کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں وکٹ کیپر، فیلڈنگ کوچ عتیق الزمان اور بولنگ کوچ محمد زاہد مستعفی ہو چکے ہیں۔
پاکستان ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے عبدالمجید بھی نیشنل ہائی پرفارمنس کے کوچز میں شامل تھے ۔
چیئرمین رمیز راجہ نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ ہائی پروفائل کوچز کی تقرری نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہو گی ، وہاں سے وہ قومی ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے۔