2021 میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے مردوں میں عمران خان بھی شامل

وزیراعظم عمران خان دنیا میں سب سےزیادہ سراہے جانے والے مردوں میں 17ویں نمبرپر ہیں۔

برطانوی مارکیٹ ریسرچ کمپنی نے یوگوو انٹرنیشنل سروے نتائج جاری کیے ہیں،کمپنی کی جانب سے کیے گئے سروے میں 38 ممالک کے 42 ہزار سے زائد لوگوں کی رائےکو شامل کیا گیا ہے۔

2021 میں دنیا کےسب سےزیادہ سراہےگئےافرادکی فہرست میں پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی موجود ہیں ۔

اس فہرست میں سابق امریکی صدرباراک اوباما کا پہلا، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا دوسرا اور چینی صدر شی جن پنگ کا تیسرا نمبر ہےجبکہ اس فہرست میں عمران خان 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

سب سے زیادہ سراہے جانےوالی خواتین میں سابق امریکی خاتون اول مشال اوباما سرفہرست ہیں جبکہ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا 9واں نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں