پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز 43 ہزار 246 پوائنٹس پر ہوا۔ تاجر برادری نے مثبت رجحان کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور سرمایہ کاری کی۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1151 اعشاریہ 97پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 44 ہزار 398 اعشاریہ 68 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار جاری ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت رجحان کا مظاہرہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرےدن مجموعی طو ر پر کاروبار کا مثبت رحجان رہا اور 370پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
گزشتہ روز جب کاروبارکاآغازہواتو100انڈیکس 42ہزار876 کی کی سطح پر تھاجس کے بعد 100انڈیکس کی بلندترین سطح 43ہزار256رہی۔منگل کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکااختتام ہواتو100انڈیکس 43ہزار246 کی سطح پر تھا۔سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر مثبت رجحان کا اظہار کیا۔