ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق، 370 مرض میں مبتلا ہو گئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 843 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 292 ہے۔ ملک میں 12لاکھ 89 ہزار 913افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ 12 لاکھ 51 ہزار 778افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
Statistics 15 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 44,609
Positive Cases: 370
Positivity %: 0.82%
Deaths : 4
Patients on Critical Care: 706— NFRCC (@NFRCCofficial) December 15, 2021
اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 370 نئے مریض رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔