سندھ بھر میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں‌تیزی ، مزید 28 نئے کیسز رپورٹ

سندھ بھر میں تاحال ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 25 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 28 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 17 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی کے حیدرآباد 3، مٹیاری 1، دادو 1 اور عمرکوٹ میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہید بے نظیر آباد میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں اب تک ڈینگی کے 441 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کراچی کے ضلع شرقی میں 92، ضلع وسطی میں 83، ضلع کورنگی 57، ضلع جنوبی 43، ضلع غربی 32 اور ضلع ملیر میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں رواں سال ڈینگی کے 6358 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈینگی کے باعث 27 اموات رپورٹ ہوئیں۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ڈینگی کے باعث کراچی میں 21، حیدرآباد میں 4 مٹیاری میں1 اور تھرپارکر میں 1 شخص جان کی بازی ہار گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں