پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی

دنیا کے متعدد ممالک کے بعد ، پاکستان میں بھی کورونا کے خطرناک ویرینٹ اومی کرون کیس کی تصدیق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق، کچھ روز قبل اومی کرون کا پہلا مشتبہ کیس 65 سالہ خاتون میں کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد اب جینوم سیکونسنگ کےذریعے ان میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ خاتون کےرابطے میں آنے والے 51 افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق، متاثرہ خاتون کورونا پازیٹو تھیں جنہیں کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد نجی اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سنگین اثرات سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہے جبکہ این سی او سی کی ہدایت پر عوام ویکسینشن کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں