وزارت ٹرانسپورٹ کے بے ہائی ریسکیو بیورو کے مطابق مال بردار جہاز ڈوبنے سے عملے کے 9 افراد ہلاک ہوگئے، یہ حادثہ چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں یان تائی شہر کے ساحل پر اتوار کی صبح پیش آیا تھا۔
حادثے کے وقت مال بردار جہاز “تیان فینگ 369” یان تائی سے شمال مشرق میں 30 ناٹیکل میل دور تھا اور اس میں عملے کے 14 افراد سوار تھے۔
ریسکیو بیورو کو حادثے کی اطلاح صبح 4 بجکر 43 منٹ پر ملی جس پر ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر اور جہاز مدد کے لئے بھیجا گیا-رات 10 بجے تک امدادی عملے نے 12 افراد کو پانی سے نکالا جس میں 3 کی حالت ٹھیک تھی جبکہ باقی ہلاک ہو چکے تھے۔عملے کے لاپتہ 2 ارکان کی تلاش جاری ہے۔
مال بردار جہاز صوبہ شان ڈونگ کے شہر شو گا نگ کی تیان فینگ میرین شپنگ کمپنی لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔