ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کوقطرے پلا کرانسداد پولیومہم کاافتتاح کردیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مہم میں 90 لاکھ بچوں کوپولیوکےقطرےپلائےجائیں گے، منتخب نمائندوں اورعلماکوساتھ لیکرمہم شروع کی۔
انہوں نے کہاکہ مہم کےدوران بچوں کووٹامن اےکےقطرےبھی دیےجائیں گے، 12 سال کےبچوں کوکوویڈویکسین بھی لگائی جائےگی۔
مراد علی شاہ نے والدین سے گذارش کی کہ بچوں کوپولیو کے قطرے ضرورپلائیں، بچوں کی صحت کیلئے پولیوکےقطرےپلائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ پوری دنیا میں پولیوصرف پاکستان اورافغانستان میں ہے، سندھ جولائی 2020 کے بعد سندھ میں پولیوکاکوئی کیس سامنےنہیں آیا۔
مرادعلی شاہ نے مزید کہاکہ بہادرپولیوورکرزکوسلام پیش کرتاہوں۔
واضح رہےکہ یہ 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے لے کر 19 دسمبر تک سندھ میں جاری رہے گی۔
مہم کے دوران سندھ کے 30 اضلاع میں 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں جائیں گے۔
ترجمان انسداد پولیو پروگرام سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں جولائی 2020 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا ہے اور جنوری 2021 میں بھی ملک میں صرف 1 کیس رپورٹ ہوا تھا۔