لاہورمیں مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

لاہورمیں مرغی کا گوشت 22 روپے کلو مہنگا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے اضافے کے بعد گوشت کی قیمت 248 روپے سے بڑھ کر 270 روپے کلو ہو گئی ہے۔

تاہم فارمی انڈے کی قیمت میں فی درجن 2 روپے کی کمی ہوئے ہے جس کے بعد ایک درجن انڈوں کی قیمت 170 روپے سے بڑھ کر 168 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سبز ی اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ان کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس من مانی قیمتوں پر جاری ہے۔

پیاز کی سرکاری قیمت 35 روپے کلو مقرر ہے جبکہ فروخت 50 روپے فی کلو تک، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 90 روپےکلو تاہم فروخت 100 روپے فی کلو تک جاری ہے۔

اسی طرح کھیرا، سبز مرچ، لیموں چائنہ، لہسن، ادرک، ہرا دھنیا، دیسی لیموں، آلو نیا، بینگن، کریلے پالک، میتھی، بند گوبھی، پھول گوبھی اور شلجم کی قیمتوں میں بھی 20 روپے سے 30 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

دودھ، دہی ، گوشت، چاول اور دالوں سمیت پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں