ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 6 افراد جاں بحق، 244 نئے مریض سامنے آ گئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 836 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 48 ہے، ملک میں 12 لاکھ 89 ہزار 293 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ 12 لاکھ 51 ہزار 409 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
Statistics 13 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 39,387
Positive Cases: 244
Positivity %: 0.61%
Deaths : 6
Patients on Critical Care: 731— NFRCC (@NFRCCofficial) December 13, 2021
اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 244 نئے مریض سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔