آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کی سندھ بلدیاتی قانون کیخلاف مشترکہ قرارداد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحت آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کرلی گئی۔

کراچی میں منعقدہ کانفرنس کی مشترکہ قراداد میں کہا گیا کہ سندھ بلدیاتی قانون آئین پاکستان کی اصل روح سے متصادم ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق سندھ بلدیاتی قانون میں بلدیاتی حکومت کو با اختیار بنایا جائے، بلدیاتی اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مشترکہ قرارداد میں کہا گیا کہ میعاد مکمل ہونے پر انتخابات مخصوص مدت کے اندر کروائے جائیں، گزشتہ 15 برسوں سے پی ایف سی کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

قراداد کے متن کے مطابق صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا فوری اعلان کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں