پاکستان میں سوشل میڈیا بند کر دوں‌گی اگر ایک دن کی بادشاہت ملی، بشری انصاری

یجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے حکومت ملی تو وہ سوشل میڈیا بند کروادوں گی۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے ایک دن کے لیے حکومت ملے تو میں سوشل میڈیا بند کرادوں گی، ہمارے ترقی پزیر ملک کو ابھی بہت کام کرنا ہے، بچوں کو پڑھانا ہے لیکن بچے تو پڑھ ہی نہیں رہے، وہ پڑھے بغیر ہی پیسے کمارہے ہیں، بچوں کی ساری توجہ پڑھائی پر ہونی چاہیے، اس کے بعد یہ ساری چیزیں آتی ہیں۔

لیجنڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کوئی بہت زیادہ سمجھدار نہیں تھی لیکن مجھے اپنی ترجیحات کا پتہ تھا، میں اپنے گھر بار اور بچوں کے بعد ملنے والے فارغ وقت میں کام کرتی تھی، میں نے اپنے کیرئیرمیں صرف 25 فی صد کام کیا ہے 75 فیصد وقت اپنے گھر اور بچوں کو دیا ہے۔

بشری انصاری کا کہنا تھا کہ میں اپنے کیرئیر میں ایک ہی چیز نہیں کرنا چاہتی، میں اپنے کام سے خود ہی بچتی ہوں، اسی لئے جو کردار ایک بار ادا کیا اسے دوبارہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے چند روز پہلے سیالکوٹ واقعے اور نور مقدم کیس سمیت دیگر واقعات پر حکومت کو کہا تھا کہ وزیر اعظم انصاف کریں، ریاست مدینہ کا نام لینے سے ہی کام نہیں چلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں