آسٹریلوی سیکیورٹی وفد کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد راولپنڈی سے لاہور پہنچ گیا۔ سیکیورٹی وفد نے نے قذافی اسٹیڈیم  کادورہ کیااور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے  آسٹریلیوی وفد کو اسٹیڈیم کا دورہ کرایا اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

اس سے قبل سیکیورٹی وفد نے راولپنڈی اور کراچی  کے اسٹیڈیم میں بھی  سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی وفد نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

آسٹریلیوی سیکیورٹی وفد دورے اختتام پر سیکیورٹی انتظامات سے متعلق رپورٹ ترتیب دے گا  جو آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کی پیش کی جائے گی۔ جس کے بعد کرکٹ بورڈ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ کرےگا۔

پی سی بی  کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم  کا آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ شیڈول ہے۔  دورے میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا،دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلاجائے گا، تیسرا میچ21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں