پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اموات میں بھی بہت زیادہ کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آچکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 395 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 358 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 77 فیصد ہو گئی۔
Statistics 11 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 50,859
Positive Cases: 395
Positivity %: 0.77%
Deaths : 11
Patients on Critical Care: 759— NFRCC (@NFRCCofficial) December 11, 2021
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 823 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 761 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 511 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 759 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 50 ہزار 427 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 859 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 24 لاکھ 79 ہزار 184 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔