طالبان حکومت کے قیام کے بعد پہلی بار افغان طیارہ بھارت پہنچ گیا

افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد افغان نجی ائیر لائن کی پہلی پرواز کابل سے 104 افراد کو لے کر نئی دلی پہنچ گئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  جمعے کے روز ایک خصوصی چارٹرڈ طیارےکے ذریعے 104 افراد کو کابل سے  نئی دلی لایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق  کابل سے نئی دلی پہنچنے والے104 افراد میں 10 بھارتی اور 94 افغان شہری شامل ہیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ  نجی ائیرلائن کا طیارہ بھارت سے افغان شہریوں اورطبی امدادلےکر افغانستان واپس آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں