وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
آسٹریلوی سکیورٹی وفد نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اور وزارت کی اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے آسٹریلین ٹیم کی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی سکیورٹی کے تمام انتظامات کرلیے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ سندھ، پنجاب حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے، ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔