گزشتہ روز انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میںکمی دیکھی گئی تھی اور پاکستان میں سونے کی قیمت میںکوئی ردوبدل نہیں آیا تھا. تاہم آج پاکستان میںسونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 771 ڈالر فی اونس ہے۔