روپے کے مقابلے میں‌ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک بھر میں روپے کی بے قدری جاری ہے، امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 30 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 180 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 177 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 177 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے۔

ایک موقع پر امریکی کرنسی 178 روپے کی سطح بھی عبورکر گئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں