دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے اور کراچی بارہویں نمبر پر رہا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا انتہائی آلودہ رہی جس میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد396 تک جا پہنچی جب کہ کراچی کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرزکی تعداد 165 ریکارڈ کی گئی۔
آلودہ شہروں کی فہرست میں نئی دہلی دوسرے، چین کا شہر ووہان تیسرے نمبر پر رہا، دہلی کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد236 اور ووہان میں 204 ریکارڈ کی گئی۔